سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
Web Desk
5 June 2026
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز، جمعہ کو بھی زبردست تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں مارکیٹ کے آغاز پر ہی انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر ٹریڈ کرتا رہا۔
کاروبار کے آغاز میں ہی انویسٹرز کی جانب سے جارحانہ خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے باعث مارکیٹ میں مثبت لہر دوڑ گئی اور انڈیکس نے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
سٹاک مارکیٹ کے مینوئل کے مطابق ٹریڈنگ سیشن کے آغاز پر انڈیکس کی صورتحال درج ذیل رہی کاروبار کے ابتدائی سیشن میں ہی کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 698 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یہ تیزی انڈیکس میں 523 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کا واضح اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
سٹاک مارکیٹ کے ماہرین اور بروکرز کے مطابق، گزشتہ روز سے جاری تیزی کے اس سلسلے کے پیچھے بین الاقوامی سیاسی منظرنامے میں ہونے والی مثبت تبدیلیاں ہیں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت سے متعلق سامنے آنے والی محتاط امید نے مارکیٹ کے ماحول کو سازگار بنایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026