پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
Web Desk
22 August 2026
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی اور منفی رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، کے ایس ای-100 انڈیکس 2 ہزار 938 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 166 کی سطح پر بند ہوا۔ پورے کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ 5 ہزار 048 پوائنٹس کی وسیع رینج کے درمیان حرکت کرتی رہی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 81 ہزار 158 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 76 ہزار 110 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں ہفتے بھر کے دوران مجموعی طور پر 4.22 ارب شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیاتی قدر تقریباً 205 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ میں مسلسل مندی کے اثرات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے حصص کی مجموعی مالیت یعنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 247 ارب روپے کا خسارہ دیکھا گیا، جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن کم ہو کر 19 ہزار 882 ارب روپے کی سطح پر آ گئی۔
متعلقہ عنوانات
سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ
12 September 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
11 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
11 September 2026
سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی
11 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی
11 September 2026
کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
11 September 2026
کمرشل قرض کی رقم موصول، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اضافہ
11 September 2026
پاکستانی بلیو اکانومی میں پیشرفت: سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
10 September 2026