وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
Web Desk
25 August 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے سعودی کاروباری وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے دلی احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی ولی عہد کے وژن کے مطابق دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو باہمی مفاد پر مبنی اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت حکومت سے حکومت (G2G) اور کاروبار سے کاروبار (B2B) کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے سب سے موزوں ہے۔
ملاقات میں شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے زراعت، بندرگاہوں، شاہراہوں، ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ، رئیل اسٹیٹ، توانائی، بجلی کی تقسیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری میں شدید دلچسپی کا اظہار کیا۔
شہزادہ منصور نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کاروباری و تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورے کے دوران سعودی وفد پاکستانی نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز اور اعلیٰ حکومتی نمائندوں سے مزید تفصیلی ملاقاتیں بھی کرے گا۔
اس اہم ملاقات میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، ڈاکٹر مصدق ملک، جام کمال خان، محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، جنید انوار چوہدری، علی پرویز ملک، اویس لغاری، حنیف عباسی، وزیراعظم کے مشیران اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا
8 October 2026
لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب
8 October 2026
منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم
8 October 2026
پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل
8 October 2026
چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت
8 October 2026
وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
8 October 2026
شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور
8 October 2026