امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان
Web Desk
25 August 2026
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) نے ایچ ون بی (H-1B) کیپ کے تحت جمع کروائی جانے والی تمام پٹیشنز پر 1,03,265 ڈالر کی نئی فیس عائد کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں ایڈوانس ڈگری کی استثنیٰ حاصل کرنے والی پٹیشنز بھی شامل ہیں۔ یہ مجوزہ فیس دیگر تمام رائج فیسوں اور ادائیگیوں کے علاوہ درخواست دائر کرتے وقت ہی ادا کرنا ہوگی۔ یو ایس سی آئی ایس (USCIS) کے مطابق اس اقدام کا مقصد قانون سازی کے نظام، درخواستوں کے جائزے، فراڈ کی روک تھام، سیکیورٹی جانچ پڑتال اور قونصلر ویزا پروسیسنگ کے اخراجات وصول کرنا ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا تخمینہ ہے کہ سالانہ 85 ہزار کیپ پٹیشنز کی بنیاد پر اس فیس سے حکومت کو تقریباً 8.8 ارب ڈالر کی رقم وصول ہوگی، تاہم یہ نئی فیس اعلیٰ تعلیمی اداروں اور غیر منافع بخش تحقیقی اداروں کی جانب سے جمع کی جانے والی غیر کیپ درخواستوں پر لاگو نہیں ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026