پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
Web Desk
21 August 2026
اسلام آباد: مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر طویل مدتی فنانسنگ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے اپنا پہلا ڈائیورسفائیڈ پیمنٹ رائٹس (DPR) پروگرام باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا ہے۔اس تاریخی پہل کے تحت انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (IFC – World Bank Group) اور بینک الفلاح کے درمیان ایک اہم پروجیکٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیرِ خزانہ سناتور محمد اورنگزیب، آئی ایف سی کی ریجنل ڈائریکٹر مومنہ اعجاز الدین، بینک الفلاح کے صدر عاطف باجوہ اور دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی۔تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے خرم شہزاد نے بتایا کہ ڈی پی آر پروگرام عالمی سرمایہ کاروں اور مارکیٹس سے غیر ملکی کرنسی میں طویل مدتی فنانسنگ حاصل کرنے کا ایک نیا اور جدید مالیاتی ماڈل ہے۔ اس پروگرام کے تحت ابتدائی مرحلے میں 100 ملین امریکی ڈالر تک کی مالی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم پیشرفت سے پاکستان کے مالیاتی ذرائع میں تنوع پیدا ہوگا، عالمی ادارہ جاتی و نجی سرمایہ کاروں تک ملکی رسائی میں اضافہ ہوگا اور پیداواری معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ یہ ماڈل دیگر تمام پاکستانی بینکوں کے لیے بھی عالمی کیپٹل مارکیٹس سے منسلک ہونے اور طویل مدتی سرمایہ حاصل کرنے کی ایک مضبوط اور نئی مثال قائم کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ
12 September 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
11 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
11 September 2026
سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی
11 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی
11 September 2026
کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
11 September 2026
کمرشل قرض کی رقم موصول، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اضافہ
11 September 2026
پاکستانی بلیو اکانومی میں پیشرفت: سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
10 September 2026