27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
Web Desk
25 August 2026
اسلام آباد: محکمہ موسمیات (PMD) نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 27 اگست سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ ایک سے دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم 27 اگست سے ہوا کے کم دباؤ کے باعث تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہے گی، جہاں لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے حبس کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے بعض بالائی اضلاع جیسے سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان اور جنوبی وزیرستان میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے جبکہ پشاور میں پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش اور گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 2 سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب
7 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
7 October 2026
مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی
7 October 2026
خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم
7 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
7 October 2026
ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ
7 October 2026
امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز
7 October 2026
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا
7 October 2026