عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
Web Desk
21 August 2026
کراچی: عالمی مارکیٹ میں بولین کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 5,200 روپے کے وڈے اضافے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4,458 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ فی تولہ 24 قیراط چاندی کا بھاؤ 210 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 379 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 52 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 547 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی عدم استحکام اور سرمایہ کاروں کی محفوظ اثاثوں میں مسلسل دلچسپی سونے اور چاندی کے نرخوں میں مسلسل تیزی کا اہم سبب ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026