عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
Web Desk
25 August 2026
حیدرآباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں اور ملک میں اب دہرا نظام بالکل نہیں چل سکتا، حکومت کو عوام کو تعلیم، صحت اور روزگار کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔
حیدرآباد میں جاری دھرنے کے تیسرے دن شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پرامن جدوجہد کے نتیجے میں ہی عوام کو بجلی میں 16 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ حیدرآباد اور کراچی کی گلیوں اور محلوں میں جا کر عوام کو منظم کریں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے میئر اور سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے ملک کی سیاست اور معیشت کو جام کر رکھا ہے، وہی ہمارے پرامن دھرنوں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی سوچ محدود ہے اور وہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق دینے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک کو وسعت دیتے ہوئے 28 اگست کو فیصل آباد میں ایک بہت بڑا عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا اور جنوبی پنجاب کے تمام چوکوں میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا
8 October 2026
لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب
8 October 2026
منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم
8 October 2026
پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل
8 October 2026
چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت
8 October 2026
وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
8 October 2026
شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور
8 October 2026