LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی

رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ

Web Desk

25 August 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و مالیات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائیِ مالیات (Financial Inclusion) سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہاؤسنگ، زراعت، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs)، برآمدی فنانسنگ اور ‘وہیکل الیکٹریفیکیشن پروگرام’ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون سے اگست کے دوران ہاؤسنگ فنانس 294 ارب روپے سے بڑھ کر 307 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ‘اپنا گھر پروگرام’ میں درخواستوں کی تعداد میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت منظور شدہ فنانسنگ 144 ارب سے بڑھ کر 279 ارب روپے ہو چکی ہے اور 38 ارب روپے سے زائد کے 7 ہزار 600 سے زیادہ قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

زرعی شعبے کے حوالے سے بتایا گیا کہ قرض دہندگان کی تعداد 33 لاکھ 70 ہزار ہو چکی ہے اور زرعی فنانسنگ 1,260 ارب روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ اسی طرح ایس ایم ای شعبے میں رسمی فنانسنگ 1,050 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاروبار مستفید ہو رہے ہیں۔ حکومت نے زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کو جون 2027 تک 1,500 ارب اور جون 2028 تک 2,000 ارب روپے تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اجلاس میں برآمدی شعبے کے لیے اضافی برآمدات پر کارکردگی کی بنیاد پر 1 سے 2 فیصد ریبیٹ دینے اور ‘وہیکل الیکٹریفیکیشن پروگرام’ کے تحت اب تک 1,500 سے زائد الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کی تصدیق کی گئی۔ وزیرِ خزانہ نے مالی سہولیات کو قانونی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے منسلک کرنے اور بینکوں کی ہفتہ وار نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔