امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
Web Desk
25 August 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے حکمتِ عملی کے تحت آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی تمام سمندری بارودی سرنگوں (Naval Mines) کو مکمل طور پر صاف کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا اور میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے بتایا کہ امریکی بحریہ نے انہیں باقاعدہ مطلع کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحری راستہ اب محفوظ ہے۔ تاہم انہوں نے ایران کو سخت ترین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی جہاز یا کشتی نے دوبارہ نئی بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو اسے فوری طور پر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی خلائی فوج (US Space Force) کے ذریعے آبنائے ہرمز کے ایک ایک حصے اور ساحلی خطے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی ان جوہری تنصیبات کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے جنہیں پہلے ہی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ بارودی سرنگیں بچھانے یا بحری راستوں کو بند کرنے کی کسی بھی کوشش کے معاملے میں “زیرو ٹالرنس” (Zero Tolerance) پالیسی نافذ العمل ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026