عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست
Web Desk
25 August 2026
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم اور سیکرٹری خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر اپنی خاموشی توڑیں اور اسے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ ان کے بچوں کے والد پچھلے تین سال سے سیاسی انتقام اور یکسوئی پر مبنی کارروائیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عسکری حکام کی جانب سے ان کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی تعریف کے مطابق وہ شدید اذیت کے زمرے میں آتا ہے جس سے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔
جمائما کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ‘نیلسن منڈیلا رولز’ کے تحت کسی بھی شخص کو 15 دن سے زیادہ قیدِ تنہائی میں رکھنا غیر قانونی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو تین سال سے اس صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود انہیں ذاتی معالج تک رسائی، خاندانی ملاقاتوں اور اپنے بیٹوں کے ساتھ فون پر بات چیت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی حکام پر زور دے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور قیدِ تنہائی کا خاتمہ کر کے ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026
خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
15 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز
15 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026