شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
Web Desk
25 August 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم 31 اگست اور یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کانفرنس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر ژی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت عالمی و علاقائی رہنماؤں کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر پاکستان پہلی بار ایک سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی صدارت سنبھالے گا۔ اسی سلسلے میں پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او کے سربراہانِ مملکت کے باقاعدہ اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔
ایس سی او سربراہی اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف 2 ستمبر کو کرغزستان کا دوطرفہ دورہ بھی کریں گے، جس کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت، معیشت اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم بات چیت متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
7 October 2026
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 2 سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب
7 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
7 October 2026
مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی
7 October 2026
خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم
7 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
7 October 2026
ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ
7 October 2026
امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز
7 October 2026