LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

بچوں کا اسکرین ٹائم اتنا بھی بُرا نہیں! نئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

Web Desk

27 November 2025

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے محققین نے 18 سال سے کم عمر1 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں اور نوجوانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔

تحقیق کے مطابق ہیلتھ ایپس، فٹنس ٹریکرز اور آن لائن پروگرامز جیسے ڈیجیٹل ٹولز بچوں اور نوجوانوں کی صحت پر مثبت اثرات چھوڑ رہے ہیں۔تحقیق کے مطابق ڈیجیٹل ٹولز استعمال کرنے والے بچے روزانہ 10 سے 20 منٹ اضافی جسمانی سرگرمی کرتے ہوئے پائے گئے۔ کچھ پروگرامز سے بچوں کے بیٹھے رہنے کی عادت میں بھی کمی واقع ہوئی اور وہ معمول کے اعتبار سے روزانہ 20 سے 25 منٹ کم بیٹھے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ان شرکاء کی خوراک میں بہتری آئی۔ ان غذاؤں میں پھل ، سبزیاں اور کم چکنائی والی غذائیں شامل تھیں۔مزید برآں ، وزن میں تبدیلی تو معمولی رہی لیکن جسمانی وزن اور چربی دونوں میں مستقل بہتری دیکھی گئی۔ البتہ، نیند پر کوئی خاص اثر سامنے نہیں آیا