’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار
Web Desk
24 August 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں امریکی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ منجمد خارجہ پالیسی دراصل منجمد معیشت کو ہی جنم دیتی ہے۔ انہوں نے امریکی اقدامات کا تمسخر اڑاتے ہوئے سوال اٹھایا کہ امریکا گوشت کی قیمتیں کم کرنے کے لیے منجمد گوشت درآمد کر رہا ہے، تو کیا اب بانڈز کے لیے منجمد شرحِ منافع، گھروں کی قیمتوں کے لیے منجمد خریدار اور اجرتوں کے لیے منجمد تنخواہیں بھی لائی جائیں گی؟ باقر قالیباف نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ موجودہ حالات میں اگر کوئی واحد چیز واقعی متحرک اور فعال ہے، تو وہ ایران کا پلٹ کر آنے والا سخت وار ہے۔
متعلقہ عنوانات
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026