LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع

Web Desk

24 August 2026

ترجمان ایرانی وزارتِ دفاع جنرل رضا طلائی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی دفاعی صنعت اس وقت 1,000 سے زائد جدید ترین ہتھیاروں کے نظام اور عسکری سازوسامان کی مقامی سطح پر تیاری میں مصروف ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 1979ء سے قبل ایران کی پیداوار صرف 31 سادہ اشیاء تک محدود تھی، تاہم آج صورتحال مکمل بدل چکی ہے اور ایران ایک جامع دفاعی صنعت رکھنے والی قوت بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اب نہ صرف بنیادی عسکری سامان بلکہ بیلسٹک میزائل، ڈرونز، فضائی دفاعی نظام اور الیکٹرانکس بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ جنرل رضا طلائی کے مطابق میزائل ٹیکنالوجی کی شعبے میں ایران دنیا کی 10 بڑی طاقتوں میں شامل ہو چکا ہے اور شہاب، قدر، عماد اور خیبر شکن جیسے جدید ترین میزائلوں کے متعدد ورژن تیار کیے جا چکے ہیں۔