چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے
Web Desk
24 August 2026
امریکی ناکہ بندی کے باوجود چین کے دو بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی حصے میں داخل ہو گئے ہیں۔ سمندری نقل و حرکت کی نگرانی کرنے والی شپنگ ڈیٹا کمپنی کے مطابق چینی پرچم بردار ایک آئل ٹینکر اور ایک دیگر تجارتی جہاز ایرانی راستے سے گزرے ہیں۔ ان میں سے ایک جہاز متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ سے روانہ ہو کر اس راستے میں داخل ہوا، جبکہ چینی پرچم بردار آئل ٹینکر کو بھی اسی آبی گزرگاہ میں دیکھا گیا ہے۔ اگرچہ گزشتہ ہفتے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ چین کی دو سرکاری کمپنیوں نے اپنے آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز اور باب المندب سے گزرنے سے روک دیا ہے، تاہم تاز ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ اس اہم اور حساس بحری راستے پر چین کی تجارتی و سمندری سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
25 August 2026
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
25 August 2026
عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست
25 August 2026
غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت
25 August 2026
امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان
25 August 2026
عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون
25 August 2026
میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب
25 August 2026
سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب
25 August 2026