LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان نیشنل کونسل آرٹس میں روس،پاکستان ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

Web Desk

27 November 2025

اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے درمیان دسویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایک شاندار اور رنگا رنگ خصوصی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کی ثقافتوں نے یکجا ہو کر سماں باندھ دیا۔

تقریب کی خاص بات روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف کی خصوصی شرکت تھی، جنہوں نے روس اور پاکستان کے فنکاروں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔ان کے ہمراہ روسی نائب وزیر سائنس و اعلیٰ تعلیم، نائب وزیر توانائی اور وزارتِ ثقافت کے اعلیٰ حکام سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

کنسرٹ میں اسٹیٹ اکیڈمک رشین فوک انسمبل نے روسی کلاسیکل میوزک کے رنگ بکھیرے اور ڈارک آئیز، پیڈلرز سمیت کلاسیکی روسی و سوویت دھنیں پیش کیں، جن پر حاضرین جھوم اٹھے۔دوسری جانب پاکستان کے فنکاروں نے بھی مقامی موسیقی اور ثقافتی ورثے کی دلکش جھلک پیش کی جسے شائقین نے بے پناہ پسند کیا۔تقریب میں موجود پاکستانی اور روسی شرکاء دونوں ممالک کے فوک کلچر سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے۔