عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر مشی خان آبدیدہ
Web Desk
27 November 2025
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے انتقال سے متعلق بے بنیاد افواہیں تیزی سے پھیل گئیں جنہیں بھارتی اور افغان میڈیا کے بعض حلقوں نے نشر بھی کیا اور ان غلط دعوؤں کے بعد پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے عمران خان کی صحت کے بارے میں سرکاری معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
اداکارہ اور میزبان مشی خان نے بھی انسٹاگرام پر روتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات گردش کر رہی ہیں، اداکارہ نے آرمی چیف، وزیراعظم شہباز شریف اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں عوام کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے۔
حکام کے مطابق عمران خان کی باقاعدگی سے طبی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ جیل انتظامیہ نے بھی سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026