LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

بھارتی فوج کا تیجس طیارہ گر کر تباہ؛ فلمی ستارے مودی پر برس پڑے

Web Desk

21 November 2025

 

دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے والا بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس پر بالی ووڈ کے ستاروں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں نے فوجی طیارہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی طیاروں کی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہتے ہیں۔ماضی کی معروف اداکارہ جیہ بچن نے بھی واقعے کی شفاف تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اہلکاروں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔شتروگھن سنہا اور راج ببر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اداکار اکشے کمار نے کہا کہ پائلٹ کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ میں پورا ملک شریک ہے۔ قوم اپنی جان قربان کرنے والے اہلکار کو یاد رکھے گی۔ریتھک روشن نے کہا کہ یہ حادثہ نہ صرف بھارتی فضائیہ بلکہ ہر بھارتی کے لیے بڑا سانحہ ہے۔ پوری قوم سوگوار ہے۔رجنی کانت نے بھی واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا