بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر
Web Desk
27 August 2026
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کے لیے ایک اور متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اس سے قبل 25 اگست کو فوری سماعت کی پہلی درخواست مسترد کر دی تھی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ درخواست چیف جسٹس نے مسترد کی یا انتظامی سطح پر ہوئی۔ درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جیل میں صحت مسلسل بگڑ رہی ہے، جس کے باعث ان کی صحت اور زندگی کا معاملہ انتہائی حساس اور اہم نوعیت کا اختیار کر چکا ہے۔
عظمیٰ خان کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کی عدولی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو پمز ہسپتال لے جایا گیا، جبکہ عدالتی حکم کی اصل روح کے مطابق انہیں طبی معائنے اور مکمل علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے تھا، جس پر جان بوجھ کر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کے واضح احکامات پر مسلسل عمل نہ کرنا ارادی، صریح اور سنگین قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔ کیسز فکسیشن پالیسی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
استدعا کی گئی ہے کہ توہینِ عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور رواں یا آئندہ ہفتے کیس کی سماعت یقینی بنائی جائے۔
متعلقہ عنوانات
روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق
7 October 2026
عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی
7 October 2026
اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز
7 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
7 October 2026
محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں
7 October 2026
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
7 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
7 October 2026
ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ
7 October 2026