پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
Web Desk
27 August 2026
اسلام آباد: بریٹش کونسل نے اسکاٹش حکومت کے اشتراک سے “اسکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپ اسکیم برائے نوجوان خواتین و طالبات 2026-27” کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کر لی ہیں، جبکہ آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 ستمبر 2026 کر دی گئی ہے۔
اس تعلیمی پروگرام کا بنیادی مقصد پاکستان بھر کی مالی طور پر پسماندہ لیکن باصلاحیت خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مکمل مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ 2013 میں شروع کی جانے والی اس اسکیم کے تحت اب تک 25,000 سے زائد طالبات کو تعلیمی وظائف فراہم کیے جا چکے ہیں۔ بریٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن کے مطابق یہ پروگرام معیاری تعلیم کو غریب طالبات کی پہنچ میں لانے اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ اسکالرشپ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے تسلیم شدہ جامعات میں 4 سالہ بیچلرز اور 2 سالہ ماسٹرز یا ایم فیل ڈگری پروگرامز میں داخلہ لینے والی پاکستانی طالبات کے لیے دستیاب ہے۔ اسکالرشپ کے لیے تعلیم، زراعت، غذائی تحفظ، پائیدار توانائی، ہیلتھ سائنسز، موسمیاتی تبدیلی، اور سٹیم (STEM) جیسے اہم شعبہ جات شامل ہیں۔
منتخب ہونے والی طالبات کو مکمل ٹیوشن فیس، یونیورسٹی ہاسٹل کے اخراجات اور سال میں دو مرتبہ سفر کا کرایہ فراہم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، پوسٹ گریجویٹ طالبات کو ان کے تحقیقی کام (Research) کے لیے علیحدہ سے فنڈز بھی دیے جائیں گے۔ معذور طالبات اور اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو خصوصاً درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026