دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی
Web Desk
27 August 2026
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم محمد فاضل کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگرچہ جرم کی نوعیت سنگین ہے، تاہم ٹرائل میں غیر معمولی تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لینا اور ملزم کے قانونی حقوق کا تحفظ کرنا بھی عدالت کی آئینی ذمہ داری ہے۔
جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے ملزم محمد فاضل کی ضمانت پر 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ قانون کے مطابق اگر کوئی ملزم دو سال سے زائد عرصے سے حراست میں ہو، ٹرائل مکمل نہ ہو سکا ہو اور تاخیر کا سبب خود ملزم نہ ہو، تو وہ تاخیر کی بنیاد پر ضمانت کے قانونی حق کا مستحق ہو جاتا ہے۔
مقدمے کی تفصیلا ت کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان میں 17 اپریل 2015 کو محمد ریاض کے قتل اور دیگر افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا، جبکہ ملزم کو 2 جنوری 2024 کو گرفتار کیا گیا۔ 24 جون 2024 کو فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد تقریباً 2 سال 7 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود استغاثہ کے ایک بھی گواہ کا بیان عدالت میں ریکارڈ نہ ہو سکا۔
عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کی اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ ملزم سابقہ طور پر مفرور رہا ہے، لہٰذا اسے ضمانت نہ دی جائے۔ جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے سپریم کورٹ کی نظائر کا حوالہ دیتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ محض سابقہ مفروری کسی ملزم کو اس کے آئینی و قانونی حق سے محروم نہیں کر سکتی اگر ٹرائل میں التوا کی وجہ استغاثہ کی غفلت ہو۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم محمد فاضل کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں اور اتنی ہی مالیت کے 2 ضامن جمع کروانے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
متعلقہ عنوانات
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026
سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار
7 October 2026