قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا
Web Desk
27 August 2026
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی قیادت میں قائمہ کمیٹی کے ارکان نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ نرسری کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مہیش کمار نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اور حکومتی بیانات میں شدید تضاد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جہاں ایک طرف پرانے اے سی میں شارٹ سرکٹ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہیں دوسری جانب آکسیجن سلنڈر پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ خود اصلی وجہ سے ناواقف ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی ابتدائی منتقلی میں بھی اے سی سے آگ بھڑکنے کے کوئی واضح ثبوت نہیں ملے۔
کمیٹی سربراہ نے انتظامی حکمت عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نرسری کی پرانی عمارت 1990 میں تعمیر کی گئی تھی، جبکہ حال ہی میں قائم کیے گئے جدید بلاک میں نرسری منتقل کرنے کے بجائے گائنی وارڈ بنا دیا گیا۔ کمیٹی اس فیصلے کا سخت نوٹس لے گی کہ حساس ترین نوزائیدہ بچوں کو پرانے اور غیر محفوظ بلاک میں کیوں رکھا گیا۔
کمیٹی ممبر ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے زور دیا کہ متضاد بیانات انتظامی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، لہٰذا اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیر صحت اور ای ڈی پمز عہدے سے مستعفی ہوں۔ قائمہ کمیٹی نے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک آزاد تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے اور تمام ذمہ داروں کے احتساب کے لیے ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
7 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
7 October 2026
روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق
7 October 2026
عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی
7 October 2026
اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز
7 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
7 October 2026
محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں
7 October 2026
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
7 October 2026