LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: گورنر خیبرپختونخوا لاہور میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑی کارروائی، 39 افراد گرفتار پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی ایران کی ناکہ بندی: امریکا کا 130 تجارتی جہاز موڑنے اور 13 تباہ کرنے کا دعویٰ امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان

پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن

Web Desk

27 August 2026

ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکمران اتحاد (پی ڈی ایم) اور انتظامیہ پر سخت تنقید کی ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکمران نااہلی، بدعنوانی اور ناقص گورننس کی انتہا پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ان کے مطابق پمز ہسپتال میں سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کا شدید فقدان تھا اور طبی عملے کی تربیت کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتال سے بچوں کے چوری ہونے اور ناقص انتظامات پر حکمرانوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، جبکہ افسران کو معطل کرنا ن لیگ کا روایتی ڈرامہ ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی نے کراچی کے ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجوں کے باعث بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کی خبروں پر پاکستان پیپلز پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صرف کرپشن ہو رہی ہے اور عوام کو بنیادی صحت تک میسر نہیں۔ انہوں نے 25 کروڑ عوام کے حقوق کا مقدمہ لڑنے کے عزم کو دہراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کر کے پیٹرول سستا کیا جائے اور آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ناجائز و گراں قدر معاہدوں کو منسوخ کیا جائے۔