LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

کینسر سے صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

Web Desk

27 August 2026

کراچی: پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2024 میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس موذی مرض سے نجات اور شفایابی میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے علاج اور ذہنی کیفیت کا احوال بتاتے ہوئے نعمان اعجاز نے بتایا کہ 2024 میں ان کے کان کے قریب ٹیومر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اداکار نے کہا کہ بیماری کا علم ہوتے ہی انہوں نے اللہ کے حضور دعا کی اور کہا کہ انہوں نے کبھی کسی کا حق نہیں مارا اور نہ ہی کسی کا برا چاہا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ کیموتھراپی کے دردناک عمل اور ہسپتالوں کے چکروں سے بچنے کے لیے اللہ سے جلد بلاوے کی دعائیں کرتے تھے تاکہ ان کا خاندان تکلیف سے بچ سکے۔

نعمان اعجاز کے مطابق، جب ان کے ایک گہرے دوست کو بیماری کا علم ہوا تو انہوں نے روزانہ سورۃ الرحمٰن پڑھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ “اس دن سے لے کر آج تک میں باقاعدگی سے سورۃ الرحمٰن پڑھتا ہوں، اور مجھے پختہ یقین ہے کہ مجھے کینسر سے بچانے میں سورۃ الرحمٰن کا بہت بڑا معجزانہ کردار ہے।”

اداکار نے بتایا کہ ان کا کامیاب آپریشن ہوا جس کے بعد ٹیومر نکال دیا گیا۔ 23 جولائی 2024 کو ان کی پہلی کیموتھراپی ہونا طے تھی، تاہم 22 جولائی کو ڈاکٹرز نے حتمی معائنے کے بعد بتایا کہ ان کے جسم میں کینسر کے کوئی اثرات باقی نہیں رہے، جس کے باعث کیموتھراپی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔