LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے

علیزے شاہ نوجوان اداکارہ عینا آصف کے حق میں بول پڑیں

Web Desk

30 March 2026

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اسٹار عینا آصف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام (عمران اشرف کے شو) میں شرکت کے دوران سیٹ پر سینیئر اداکاروں کے نامناسب رویے کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ عینا آصف کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سینیئر اداکار نئے آنے والے فنکاروں کو نہ صرف نظر انداز کرتے ہیں بلکہ ان کی معمولی غلطیوں پر طنز بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اہم مناظر کی عکس بندی کے دوران سینیئرز اکثر غیر ضروری گفتگو یا مذاق شروع کر دیتے ہیں جس سے جونیئر اداکاروں کی توجہ متاثر ہوتی ہے۔

عینا آصف کے اس بیان کے بعد معروف اداکارہ علیزے شاہ ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آئی ہیں۔ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر عینا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “بڑے اداکار کبھی کبھار سیٹ پر آپ کی قدر نہیں کرتے یا آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔” علیزے نے عینا آصف کو اپنی نسل کی بہترین اور ‘جذباتی طور پر ذہین’ (Emotionally Intelligent) اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ اکثر ان کم عمر لڑکیوں کے ساتھ ہوتا ہے جن کا کوئی شوبز بیک گراؤنڈ نہیں ہوتا۔

علیزے شاہ نے عینا آصف کی جرأت اور ایمانداری کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان فنکاروں کے لیے یہ ایک مثبت پیغام ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں اور سینیئرز کے منفی رویوں پر خاموش نہ رہیں۔ اس بحث نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں مداح نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور سیٹ پر پیشہ ورانہ اخلاقیات کی پاسداری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔