LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کابینہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، پی این ایس سی بورڈ کو مضبوط بنانے پر اتفاق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان

یوٹیوبرز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس میں اہم پیش رفت

Web Desk

26 March 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (PCL) سے نام نکالنے کے معاملے پر یوٹیوبر رجب بٹ کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ہے، جبکہ ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی درخواست عدالتی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی گئی ہے۔ جسٹس محمد اعظم خان نے دونوں درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے رجب بٹ کے کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب، ندیم نانی والا (جن کا اصل نام ندیم مبارک ہے) کے کیس میں ڈائریکٹر لیگل این سی سی آئی اے (NCCIA) سرفراز کھٹانہ نے عدالت میں اہم رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ندیم مبارک کا نام نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی کی سفارش پر پاسپورٹ رولز 2021 کے تحت لسٹ میں شامل کیا گیا تھا کیونکہ وہ لاہور میں درج ایک انکوائری کیس میں نامزد ہیں۔ تاہم، اب این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کی حالیہ سفارش پر ان کا نام پی سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔ عدالت نے اس یقین دہانی کے بعد ندیم نانی والا کی درخواست کو باقاعدہ نمٹا دیا ہے۔