ایران امریکا کشیدگی اور معاشی غیر یقینی سے KSE-100 میں ہفتہ وار مندی
Web Desk
20 March 2026
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے لیے رواں کاروباری ہفتہ انتہائی مایوس کن رہا، جہاں عالمی سیاسی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی کے باعث مندی کا رجحان غالب رہا۔ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، جس کے نتیجے میں ادارہ شماریات اور اسٹیٹ بینک کے مثبت معاشی اعشاریے بھی مارکیٹ کو سہارا دینے میں ناکام رہے۔
چار روزہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1,126 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کہ 0.73 فیصد تنزلی کو ظاہر کرتی ہے۔ انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 152,740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس نے 154,684 کی بلند ترین اور 148,509 کی کم ترین سطح کو چھوا۔
اس مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 261 ارب 52 کروڑ روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کم ہو کر 17 ہزار 68 ارب روپے پر آ گئی۔ مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں بھی ماند رہیں اور اوسط یومیہ حجم 29 فیصد کمی کے ساتھ 32 کروڑ شیئرز رہا، جبکہ تجارتی مالیت بھی 25 فیصد گر کر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026