LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Web Desk

10 July 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 982 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک وقت میں انڈیکس 1800 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ چھلانگ لگا کر ایک لاکھ 83 ہزار 477 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اگرچہ بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس میں کچھ کمی آئی، تاہم مارکیٹ کا مثبت رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن مارکیٹ مندی کا شکار رہی تھی اور انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی سے مارکیٹ نے شاندار واپسی کی ہے۔