بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
Web Desk
10 July 2026
عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نیٹ ورک کو مضبوط اور جدید بنانے کے لیے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی خطیر مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق، اس منصوبے کا بنیادی مقصد ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤنز کا خاتمہ، ترسیلی نظام کو اپ گریڈ کرنا اور اہم سب اسٹیشنز پر بجلی کے بہاؤ کو بہتر بنانا ہے۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے چیلنجز ملکی معاشی استحکام سے گہرے جڑے ہوئے ہیں اور بجلی کے کمزور ترسیلی نظام کے باعث کروڑوں پاکستانی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ پیداواری صلاحیت کا پورا استعمال نہ ہونے سے عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی بھگتنے پر مجبور ہیں۔ اعلامیے کے مطابق، اس منصوبے کے تحت ترسیلی گرڈ کو مستحکم کرنے کے لیے جدید ترین آلات نصب کیے جائیں گے، جس سے گھروں، کاروباروں اور صنعتوں تک زیادہ سے زیادہ ماحول دوست اور قابلِ تجدید (Renewable) توانائی پہنچانے میں مدد ملے گی، جو کہ بجلی کی مجموعی لاگت کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا، چاندی کا دام بڑھ گیا
15 August 2026
میر رضا کیس: نئے شواہد سامنے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم
15 August 2026
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور
15 August 2026
بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا
15 August 2026
لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ
15 August 2026
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق
15 August 2026
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
15 August 2026
آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید
15 August 2026