پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
Web Desk
10 July 2026
پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے صوبے بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا ایک نیا اور آسان نظام نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت کارڈ یا ای-پیمنٹ کے ذریعے کٹنے والا ٹیکس اب براہِ راست حکومتی خزانے میں منتقل ہوگا۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق، نئے نظام میں ڈیجیٹل ادائیگیاں کرنے والے صارفین کو ٹیکس میں بھاری چھوٹ دی گئی ہے؛ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ سیکٹر میں کیش ادائیگی پر 16 فیصد جبکہ کریڈٹ کارڈ یا ڈیجیٹل ادائیگی پر 50 فیصد رعایت کے ساتھ صرف 8 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ اس کے علاوہ بیوٹی پارلرز، سلونز، فیشن ڈیزائنرز، کاسمیٹک و پلاسٹک سرجری اور لیزر ٹریٹمنٹ کے مراکز پر ٹیکس کی شرح کم کر کے صرف 5 فیصد، جبکہ ایونٹ مینجمنٹ، ٹور آپریٹرز، جمنازیم اور لانڈری سروسز پر 8 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے اور ٹیکس کی محفوظ منتقلی یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ ڈیجیٹل ادائیگیاں کریں اور ‘پکی رسید’ ضرور طلب کریں، جبکہ پکی رسید نہ دینے والے فوڈ آپریٹرز کے خلاف پی آر اے کو فوری شکایت درج کروائیں۔
متعلقہ عنوانات
صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
21 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان
21 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
21 August 2026
بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
21 August 2026
بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے
20 August 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
20 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا
20 August 2026
نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری
20 August 2026