آئی فون صارفین ہوشیار! جدید اسپائی ویئر کا انکشاف
Web Desk
19 March 2026
نیویارک/کیف: سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے ایک نئے اور انتہائی خطرناک اسپائی ویئر ‘ڈارکس ورڈ’ (Darksword) کی نشاندہی کی ہے، جو کروڑوں آئی فون صارفین کی ڈیوائسز سے حساس معلومات اور کرپٹو کرنسی والٹس کا ڈیٹا چوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق، اس ہیکنگ ٹول کو یوکرین کی درجنوں ویب سائٹس پر نصب کیا گیا تھا تاکہ وہاں آنے والے صارفین کو نشانہ بنایا جا سکے۔
یہ انکشاف گوگل، موبائل سیکیورٹی فرم ‘آئی ویریفائی’ اور ‘لُک آؤٹ’ (Lookout) کی مشترکہ تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ماہ یہ دوسرا موقع ہے جب ایپل کی ڈیوائسز کو نشانہ بنانے والا کوئی بڑا میل ویئر پکڑا گیا ہے۔ اس سے قبل 3 مارچ 2026 کو ‘کورُنا’ (Koruna) نامی ایک اور خطرناک اسپائی ویئر کو بے نقاب کیا گیا تھا۔
تحقیق میں ایک حیران کن تعلق یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ‘ڈارکس ورڈ’ اسی سرور پر ہوسٹ کیا گیا تھا جہاں ‘کورُنا’ موجود تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جدید میل ویئر کی عالمی مارکیٹ تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہیکرز اب مزید منظم طریقے سے ایپل کے سیکیورٹی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ماہرین نے آئی فون صارفین کو غیر مصدقہ ویب سائٹس اور لنکس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026