پانچ چیزیں جو کبھی بھی آپ کے خواب میں نظر نہیں آتیں
Web Desk
20 November 2025
خواب اکثر عجیب و غریب ہوتے ہیں۔ کہیں آپ اُڑ رہے ہوتے ہیں تو کبھی خود کو اچانک کسی مشکل میں گھرا پاتے ہیں۔ خوابوں میں ہمیں کئی طرح کی چیزیں اور مناظر دیکھتے کو ملتے ہیں، لیکن ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو کبھی خوابوں میں دکھائی نہیں دیتیں، چاہے وہ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ ہی کیوں نہ ہوں۔ ماہرین کے مطابق پانچ چیزیں تقریباً ہر خواب میں غائب رہتی ہیں، اور ان میں سب سے حیران کن چیز ہمارے اسمارٹ فونز ہیں۔ برطانوی آن لائن جریدے ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق میں 16 ہزار افراد کے خوابوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں معلوم ہوا کہ خواتین کے خوابوں میں فون صرف 3 فیصد اور مردوں کے خوابوں میں صرف 2 فیصد ہی دکھائی دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ خواب کو ارتقائی طور پر خطرات اور جذبات کی عکاسی کے لیے تیار کرتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے لیے نہیں۔ نیند اور خواب کی محقق ڈاکٹر کیلی بولکی کے مطابق خوابوں میں دماغ زیادہ تر جذبات، تعلقات اور تخلیقی مناظر پر توجہ دیتا ہے، جبکہ روزمرہ کی چھوٹی تفصیلات جیسے کمپیوٹر یا فون استعمال کرنا غائب ہو جاتی ہیں۔ اس محدودیت کا دائرہ اسمارٹ فون تک نہیں، بلکہ لکھائی، خوشبو اور ذائقے بھی خوابوں میں شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔ گہری نیند کے دوران زبان اور حواس کے مراکز کم فعال ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے خوابوں میں یہ چیزیں بہت کم شامل ہوتی ہیں۔ سب سے پراسرار پہلو آئینے میں عکس ہے۔ خواب میں آئینہ دیکھا جا سکتا ہے، لیکن آپ کا عکس عموماً مبہم، بدلا ہوا یا کسی اور شخص کی شکل میں ہوتا ہے۔ آپ خود کو کسی اور عمر یا غیر معمولی شکل میں پاتے ہیں، اور یہ حقیقت خوابوں کو مزید پراسرار اور خوفناک بنا دیتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین: شہری کے پیٹ سے 1.3 کلو وزنی پتھری نکال لی گئی
25 May 2026
لاؤس میں دریافت کیا گیا ’ڈیتھ جار‘ کیا ہے؟
25 May 2026
مودی سرکار گھبرا گئی، کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند
25 May 2026
بنگلا دیشی بھینسا ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
23 May 2026
امریکا: ایک منٹ میں 32 ٹی شرٹس پہننے کا ریکارڈ
23 May 2026
فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کی مینجمنٹ نے کتے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کر دیا
23 May 2026
سعودی عرب میں عباسی دور کے 100 کے قریب زیورات دریافت
22 May 2026
بھارتی چیف جسٹس کےمتنازع تبصرےپر“کاکروچ جنتا پارٹی” کےنام پرسیاسی مہم کا آغاز
22 May 2026