LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Web Desk

22 October 2026

جنوبی افریقہ کی قومی مال بردار ریلوے کمپنی ٹرانسنیٹ فریٹ ریل (Transnet Freight Rail) نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس تاریخی اور ریکارڈ ساز ٹرین کی مجموعی لمبائی 7.6 کلومیٹر تھی، جس میں 696 خالی مال بردار ویگنز، متعدد بھاری انجن اور عملے کے خصوصی کوچز شامل تھے۔ یہ طویل ترین ریل گاڑی جنوبی افریقہ کی مشہور آئرن اور (Iron Ore) ایکسپورٹ لائن پر سلدانہا (Saldanha) کی ساحلی بندرگاہ اور شمالی کیپ (North Cape) کی کانوں کے درمیان کامیابی سے چلائی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کی سب سے لمبی مال بردار ٹرین کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا، جس نے سال 2001 میں 682 ویگنز پر مشتمل ٹرین چلائی تھی۔ جنوبی افریقہ کے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اتنی طویل ٹرین میں پاور اور بریکنگ سسٹم کا باہمی توازن برقرار رکھنا ملک کی اعلیٰ انجینئرنگ اور تکنیکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔