LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، ون کانسٹیٹوشن ایونیو کو لیز پر لینے والی کمپنی نے قوانین توڑے ، طلال چوہدری یوم مزدور کو تقریبات، خبروں کا سلسلہ بنا کر ختم کر دیا جاتا: حافظ نعیم ملک سے لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ؛ ایل این جی موصول ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی، اویس لغاری احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ؛ ملک ریاض اور ان کے بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط پاکستان جنوبی کوریا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق پاک ایران فضائی سفر 60 دن بعد بحال، تہران اسلام آباد کی پروازیں شروع وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکا کا تیل کمپنیوں کو مزید 92.5 ملین بیرل خام تیل فراہم کرنے کا اعلان صدر مملکت اور وزیراعظم کی محنت کشوں کے وقار و تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جارہا ہے متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایران، لبنان اور عراق کے سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ امریکی ایوانِ نمائندگان سے ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل منظور، شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی راہ ہموار

حسن جہانگیر نے اپنی زندگی کے بڑے سانحے سے پردہ اٹھا دیا

Web Desk

14 March 2026

نامور پاکستانی گلوکار حسن جہانگیر نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے ایک بڑے سانحے سے پردہ اٹھایا ہے۔

حسن جہانگیر، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986 میں کیا، پاکستان کے معروف اور لیجنڈری گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور تقریباً چار دہائیوں بعد بھی اپنی موسیقی اور شخصیت کی بدولت مقبول ہیں۔ وہ ہمیشہ ایک خوش مزاج اور پُرجوش راک اسٹار کے طور پر جانے جاتے رہے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی نجی زندگی کو عموماً میڈیا سے دور رکھا۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تقریباً 27 سے 28 سال قبل ان کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس وقت ان کی بیٹی بہت چھوٹی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی پوری توجہ بیٹی کی پرورش پر مرکوز کر دی اور دوبارہ شادی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی صرف ایک ہی بیٹی ہے جو اب شادی کے بعد سوئیڈن میں مقیم ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔

حسن جہانگیر نے مزید کہا کہ ان کی والدہ اور بہنوں نے بیٹی کی پرورش میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ان کے مطابق اب ان کی بیٹی خود چاہتی ہیں کہ وہ دوبارہ شادی کر لیں تاکہ وہ تنہا نہ رہیں۔