LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی

بھارتی کرکٹ پریزنٹر نے نامور اداکارہ سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

Web Desk

12 March 2026

بھارت کے کرکٹر پریزنٹر اور اداکار گورو کپور اور معروف اداکارہ کرتیکا کامرا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں شوبز اور کرکٹ سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرتیکا کامرا اور گورو کپور نے بدھ کے روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر پر ایک سادہ تقریب میں نکاح کیا جس میں اہل خانہ اور قریبی دوست شریک ہوئے۔ روایتی بڑی تقریب کے بجائے دونوں نے گھر پر ہی رجسٹرار کے ذریعے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

شادی کے موقع پر کرتیکا کامرا نے سرخ رنگ کی چندیری ساڑھی پہنی جو انہیں ان کی والدہ نے اپنے برانڈ سے تحفے میں دی تھی، جبکہ گورو کپور نے آئیوری اور سنہری رنگ کا روایتی ڈیزائنر لباس زیب تن کیا۔

تقریب کے دوران نوبیاہتا جوڑے نے تصاویر بنوائیں اور خوشی کے اظہار کے طور پر مہمانوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں، جبکہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

تقریب میں فرحان اختر، سوہا علی خان، ملائیکا اروڑا اور ریہا چکرورتی سمیت متعدد شوبز شخصیات شریک ہوئیں جبکہ کرکٹر وریندر سہواگ، اشیش نہرا، یووراج سنگھ اور ظہیر خان نے بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی۔

شادی کی تقریبات کے دوران جوڑے نے پُرجوش انداز میں تقریب میں داخلہ لیا جو بعد میں ایک دلچسپ ڈانس پرفارمنس میں بدل گیا۔ اداکار و ہدایتکار فرحان اختر بھی اس ڈانس میں شریک ہوئے جبکہ اشیش نہرا کو اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔