LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم

فاریور کیمیکلز کا شہد کی مکھیوں پر تشویشناک اثر، نئی تحقیق میں انکشاف

Web Desk

10 March 2026

آسٹریلوی سائنس دانوں کی ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ زہریلے ’’فارایور کیمیکلز‘‘ شہد کی مکھیوں کے چھتوں میں جمع ہو کر شہد کو متاثر کر سکتے ہیں اور بالآخر انسانی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

یہ کیمیکلز، جنہیں PFOS یا پی ایف اوز کہا جاتا ہے، عام طور پر داغ سے محفوظ کپڑوں، نان اسٹک برتنوں، آگ بجھانے والے فوم اور برقی آلات میں بڑی مقدار میں استعمال ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کیمیکلز آسانی سے تحلیل نہیں ہوتے اور طویل عرصے تک ماحول میں موجود رہتے ہیں۔

ماضی کی مختلف تحقیقات میں بھی پی ایف اوز کو صحت کے کئی خطرات سے منسلک کیا گیا ہے، جن میں ہائی کولیسٹرول اور جگر کے انزائمز میں تبدیلیاں شامل ہیں۔

تازہ تحقیق میں سائنس دانوں نے آسٹریلیا میں European Honey Bee کی کالونیوں پر ان کیمیکلز کے اثرات کا جائزہ لیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اس مادے کے طویل عرصے تک اثر میں رہنے سے شہد کی مکھیوں کے خلیات کے افعال کو کنٹرول کرنے والے اہم پروٹینز کے اظہار میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

تحقیق کی مصنفہ Caroline Souter کے مطابق نئی نسل کی کم عمر شہد کی مکھیوں کے جسمانی بافتوں میں پی ایف او ایس کی موجودگی پائی گئی۔ مزید یہ کہ ان مکھیوں کا جسمانی وزن ان مکھیوں کے مقابلے میں کم تھا جو اس کیمیکل کے اثر سے محفوظ تھیں۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے Environmental Science & Technology میں شائع کی گئی ہے، جس میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماحول میں موجود یہ کیمیکلز نہ صرف شہد کی مکھیوں بلکہ بالآخر انسانی صحت پر بھی منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔