رجب بٹ کی اہلیہ کے طلاق پیپر وائرل، ایمان نے بھی خاموشی توڑدی
Web Desk
10 March 2026
معروف پاکستانی یوٹیوبر Rajab Butt کی اہلیہ Iman Rajab نے شوہر کی جانب سے بھیجے گئے طلاق کے نوٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنا ردعمل بھی ظاہر کر دیا ہے۔
متنازع فیملی ولاگر رجب بٹ اپنے قانونی معاملات، دیگر یوٹیوبرز کے ساتھ تنازعات اور ذاتی زندگی کے مسائل کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ اپنی اہلیہ اور ان کے خاندان کے ساتھ جھگڑے کو بھی سوشل میڈیا پر بطور کانٹینٹ شیئر کرتے رہے ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کے مطابق رجب بٹ کی شادی میں کافی عرصے سے اختلافات موجود تھے۔ شادی کے بعد وہ زیادہ تر اپنے کیسز اور دیگر مصروفیات کے باعث بیرون ملک رہے جبکہ ان کی اہلیہ پاکستان میں رہیں۔ اسی دوران ان کے ہاں بیٹے Keyan Sultan کی پیدائش ہوئی۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں رجب بٹ نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے صرف ایک یا دو بار ملے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس شادی کو ختم کر چکے ہیں اور اپنی اہلیہ کو طلاق کے کاغذات بھی بھیج دیے ہیں۔دوسری جانب ایمان رجب نے انسٹاگرام پر طلاق کے نوٹس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اقدام کی توقع تھی، تاہم سوال یہ ہے کہ ان کے یا ان کے بیٹے کی کیا غلطی ہے کہ انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے شادی کو بچانے کے لیے خاموشی اختیار کی تھی، لیکن حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں رجب بٹ کی جانب سے ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے جس کے بعد انہیں طلاق کے کاغذات بھی بھیج دیے گئے۔سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں اور صارفین اس جوڑے کے تنازعے پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
فلم ’گھوسٹ اسکول‘ 3 ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد سندھ میں ریلیز کیلئے تیار
22 October 2026
بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، فلمی دنیا سوگوار
22 October 2026
جھانوی کپور کی نامناسب تصاویر بنانے پر پاپا رازیوں سے ملاقات
22 October 2026
جرمن گیمنگ انفلوئنسر مینوئل اوٹو 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
22 October 2026
سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
22 October 2026
لاہور: جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال، یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، مقدمہ درج
21 October 2026
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026