فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بناؤ، سیف علی خان کا بیٹے کو پیغام
Web Desk
9 March 2026
سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی بہن سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اقربا پروری (نیپوٹزم) کے موضوع پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمت اور مضبوط پس منظر رکھنے والے لوگوں اور عام یا کم مواقع رکھنے والے افراد کے درمیان واضح فرق ہوتا ہے، جبکہ عوام ایسے فنکاروں سے زیادہ متاثر ہوتی ہے جو بغیر کسی مضبوط بیک گراؤنڈ کے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ صرف والدین کی وجہ سے اداکاروں کو بار بار مواقع ملنا درست نہیں، اگر کسی کو موقع ملے اور وہ اچھی کارکردگی دکھائے تو عوام اسے قبول کر لیتی ہے، لیکن بار بار مواقع کے باوجود اچھا کام نہ کرنا غلط ہے۔
سیف علی خان نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی بھرپور حمایت کریں گے لیکن ایک حد تک۔ ان کے مطابق وہ ابراہیم علی خان کو کہتے ہیں کہ وہ ہر وقت ان کے ساتھ نہیں رہ سکتے کیونکہ انہیں پہلے ہی بہت کچھ ملا ہوا ہے، اب انہیں اپنی جگہ خود بنانی ہوگی۔
واضح رہے کہ ابراہیم علی خان نے پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم نادانیاں سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم فلم اور ان کی اداکاری کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی جبکہ ان کی دوسری فلم سرزمین بھی باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026