LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی بارے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف

ارجیت سنگھ سمیت کئی بھارتی گلوکار عاطف اسلم سے متاثر ہیں، پالاش سین

Web Desk

9 March 2026

معروف بھارتی گلوکار پالاش سین نے کہا ہے کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی منفرد آواز اور اندازِ گائیکی نے بھارت میں مرد گلوکاروں کی ایک پوری نسل کو متاثر کیا، جن میں ارجیت سنگھ بھی شامل ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں 60 سالہ گلوکار پالاش سین نے کہا کہ عاطف اسلم کے بعد آنے والے بہت سے گلوکاروں نے ان کے انداز کو اپنانے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق اگر غور سے دیکھا جائے تو ایک وقت میں تقریباً ہر گلوکار عاطف اسلم کی طرح گانے کی کوشش کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ارجیت سنگھ بھی ابتدائی دور میں عاطف اسلم کے انداز میں گانے کی کوشش کرتے تھے، تاہم بعد میں انہوں نے اپنا الگ انداز بنا لیا۔ پالاش سین کا کہنا تھا کہ موسیقی کی دنیا میں ایسا اکثر ہوتا ہے کہ کوئی طاقتور آواز مقبول گائیکی کے انداز کو بدل دیتی ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک زمانے میں کمار سانو اور ابھجیت جیسے گلوکاروں پر محمد رفیع اور کشور کمار جیسے لیجنڈز کا اثر تھا۔ ان کے مطابق بااثر گلوکار ہمیشہ موسیقی کی دنیا پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں اور کئی لوگ ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم پاکستان کے کامیاب ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے بھارت اور پورے جنوبی ایشیا میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ انہیں 2000ء کی دہائی کے آغاز میں بینڈ جال کے گانے عادت سے شہرت ملی۔ بعد ازاں انہوں نے بالی وڈ فلموں میں بھی کئی ہٹ گانے گائے جن میں تیرا ہونے لگا ہوں، تو جانے نہ، پہلی نظر میں، جینے لگا ہوں اور دل دیاں گلاں شامل ہیں۔