لوک موسیقی، صوفیانہ کلام کے بے تاج بادشاہ استاد پٹھانے خان کو بچھڑے 26 برس بیت گئے
Web Desk
9 March 2026
پاکستان کے نامور لوک اور صوفی گلوکار استاد پٹھانے خان کی آج 26ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اپنی منفرد اور درد بھری آواز کے باعث انہیں لوک موسیقی اور صوفیانہ کلام کا بے تاج بادشاہ کہا جاتا ہے۔
1926ء میں کوٹ ادو کی بستی تمبو والی میں پیدا ہونے والے استاد پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا۔ وہ بنیادی طور پر لوک گلوکار تھے اور نیم کلاسیکی انداز میں کافیاں، غزلیں اور لوک گیت گاتے تھے جو دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔
استاد پٹھانے خان نے خواجہ غلام فرید، بابا بلھے شاہ اور مہر علی شاہ سمیت کئی صوفی شعرا کے عارفانہ کلام کو اپنی آواز دی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 1979ء میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا، جبکہ انہیں مجموعی طور پر 79 مختلف اعزازات بھی ملے۔
سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی ان کی دل میں اتر جانے والی آواز کے معترف تھے۔ ان کی آواز میں درد اور کشش ایسی تھی کہ عارفانہ کلام سنتے ہی سامعین پر رقت طاری ہو جاتی تھی۔ان کے مشہور کلام میں “میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں” اور “الف اللہ چنبے دی بوٹی” شامل ہیں، جنہوں نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔
استاد پٹھانے خان 9 مارچ 2000ء کو انتقال کر گئے تھے اور انہیں کوٹ ادو میں سپرد خاک کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026