چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر جو اسے ہمیشہ کیلئے بدل دے گا
Web Desk
16 November 2025
ویسے تو چیٹ یا ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) کا آپشن سوشل میڈیا ایپس میں نظر آتا ہے مگر بہت جلد چیٹ جی پی ٹی میں بھی اسے استعمال کیا جاسکے گا۔اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں گروپ میسجنگ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس فیچر سے یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیل ہو جائے گا۔اس فیچر کے تحت متعدد افراد کسی ایک چیٹ کا حصہ بن سکیں گے اور اے آئی چیٹ بوٹ ان کے درمیان ایک گائیڈ کا کردار ادا کرے گا۔
یہ اس کمپنی کا اس طرز کا پہلا فیچر ہے جس کا مقصد دفتری ٹیموں، دوستوں اور گھر والوں کو اکٹھے ملکر کام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔کمپنی کی جانب سے فی الحال اس فیچر کو صرف 4 ممالک جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور تائیوان میں متعارف کرایا گیا ہے۔دنیا کے دیگر حصوں میں اسے آئندہ چند ماہ کے دوران توسیع دیے جانے کا امکان ہے۔نومبر 2022 میں متعارف کرائے جانے کے بعد سے چیٹ جی پی ٹی میں اے آئی سے ون آن ون چیٹ پر توجہ مرکوز کی گئی۔مگر اب اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹ میسجنگ کا اضافہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے تجربے کو مکمل طور پر بدل دے گا اور صارفین نہ صرف اے آئی بلکہ اس پلیٹ فارم کو دیگر افراد سے رابطوں یا ملکر کام کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔چیٹ جی پی ٹی گروپ میسجنگ میں 20 افراد کو شامل کیا جاسکے گا جبکہ وہ گروپ تھریڈز میں ون آن ون چیٹس بھی کرسکیں گے جو کہ دیگر افراد دیکھ نہیں سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
امارات کے دفائی وارننگ سسٹم میں فنی خرابی، شہریوں کو غلط الرٹس موصول
26 June 2026
سولر فیول بنانے والا مصنوعی ضیائی تالیف کا نظام تیار
26 June 2026
پی ٹی اے کا موبائل فون خریدنے والوں کے لئے اہم پیغام جاری
26 June 2026
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا
26 June 2026
مریخ پر زندگی کا اشارہ؟ ناسا روور کی بڑی دریافت سامنے آگئی
25 June 2026
پاکستان میں شمسی توانائی کا انقلاب، اہم سنگِ میل عبور
25 June 2026
یوٹیوب کا کم عمر صارف کی سوشل میڈیا لت سے متعلق مقدمے میں تصفیہ
25 June 2026
گوگل سرچ ٹریفک کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
24 June 2026