فولڈ ایبل آئی فون کی پری آرڈر بُکنگ آدھے گھنٹے میں ختم!
Web Desk
17 October 2026
معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل (Apple) کے پہلے فولڈنگ اسمارٹ فون آئی فون ڈوو (iPhone Duo) کی پری آرڈرز بکنگ شروع ہوتے ہی عالمی سطح پر صارفین کا غیر معمولی ہجوم اور زبردست ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ بکنگ کا آغاز ہوتے ہی ڈیوائس کی بے تحاشا طلب کے باعث محض 30 منٹ کے اندر ڈیلیوری کا دورانیہ کئی ماہ آگے بڑھ گیا۔
ایپل نے گزشتہ ماہ ایک شاندار تقریب کے دوران اپنا پہلا فولڈ ایبل فون ‘آئی فون ڈوو’ پیش کیا تھا، جسے آئی فون کے 20 سالہ سفر اور ڈیزائن کی تاریخ میں سب سے بڑی اور انقلابی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے پری آرڈرز کے بعد ابتدائی صارفین کو باقاعدہ ڈیلیوری 23 اکتوبر سے شروع ہونا تھی، تاہم امریکہ اور برطانیہ میں ایپل کے آفیشل آن لائن اسٹورز پر بکنگ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے کے اندر ہی نیا آرڈر دینے والے خریداروں کو مطلع کیا گیا کہ اب انہیں اسمارٹ فون کی ڈیلیوری 22 جنوری 2027 تک ہی موصول ہو سکے گی۔
اس بے مثال طلب نے ٹیک انڈسٹری میں تمام سابقہ ریکارڈز کو پچھے چھوڑ دیا ہے، حالانکہ کمپنی نے اسی ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس بھی پیش کیے تھے لیکن فولڈنگ فون نے تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ ایپل کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں ڈیوائس کی مجموعی سیلز اور عالمی مارکیٹ میں دستیابی سے متعلق مزید تفصیلی اعداد و شمار جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
سان فرانسیسکو میں پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد، ٹیکنالوجی تعاون پر اتفاق
17 October 2026
ایلون مسک کی اُڑنے والی کار شعلوں کی لپیٹ میں آگئی، حیران کن ویڈیو
17 October 2026
ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان
16 October 2026
بچوں کی سلامتی پر سنگین سوالات، چیٹ جی پی ٹی کے خلاف آٹھ امریکی ریاستوں کے مقدمات
16 October 2026
سندھ میں جدید ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کا منصوبہ متعارف
16 October 2026
اسپیس ایکس کے راکٹ لانچ کے بعد آسمان پر بننے والا دلکش نظارہ
15 October 2026
واٹس ایپ اکاؤنٹ کے بغیر بھی اب دوستوں کی کالز کا حصہ بننا ممکن
15 October 2026
ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل
14 October 2026