جی میل میں ایک کارآمد فیچر کا اضافہ
Web Desk
19 October 2026
گوگل نے ای میل تحریر کرنے کے تجربے کو مزید آسان اور تیز تر بنانے کے لیے اپنی جی میل (Gmail) ایپ میں موجود آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) فیچر ‘ہیلپ می رائٹ’ (Help Me Write) کے انٹرفیس کو نئے سرے سے ری ڈیزائن کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔
‘اینڈرائیڈ اتھارٹی’ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جی میل انٹرفیس میں کی جانے والی ان تبدیلیوں کا بنیادی مقصد جیمنائی (Gemini) اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ای میلز کے ڈرافٹ تیار کرنے اور انہیں برائے راست ایڈٹ کرنے کے عمل کو بلا تاخیر ممکن بنانا ہے۔ فی الوقت ‘ہیلپ می رائٹ’ کا استعمال مرکزی ای میل کمپوزر سے قدرے الگ تھلگ محسوس ہوتا ہے، جہاں صارفین کو پہلے الگ سے ڈرافٹ جنریٹ کرنا پڑتا ہے اور پھر اس کا جائزہ لے کر اسے کمپوزر ونڈو میں منتقل کرنا ہوتا ہے۔
تاہم نئے ری ڈیزائن کے بعد، جی میل کمپوزر کے بالکل نیچے ایک نیا ‘ڈسکرائب یور میسج’ (Describe Your Message) پرامپٹ باکس شامل کیا جائے گا۔ صارفین کو صرف اپنی درکار ای میل کی مختصر وضاحت یا ہدایات لکھنی ہوں گی، جس کے بعد اے آئی برائے راست ای میل ونڈو/کمپوزر کے اندر ہی ڈرافٹ تیار کر دے گا اور اسے بار بار منتقل کرنے یا الگ سے تیار کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الوقت جی میل کی ایک حالیہ اپ ڈیٹ کے کوڈ میں دیکھا گیا ہے اور فی الحال تیاری کے ابتدائی مرحلے میں ہے، جسے عنقریب عام صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کی شناخت مصنوعی ذہانت سے کی جائے گی: میٹا کا اعلان
9 November 2026
ایلومینیم سے طویل عمر والی بیٹری تیار کرنے کی راہ ہموار
9 November 2026
سائنس دانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کر لیا
9 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026