LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت

ایلون مسک کا ’لونر سٹی‘ منصوبہ، مستقبل کے تحفظ کیلئے چاند پر شہر بسانے کا اعلان

Web Desk

11 February 2026

سپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی مریخ کی بجائے چاند پر ’خودکار ترقیاتی شہر‘ (Lunar City) قائم کرنے پر فوکس کرے گی۔ مسک کے مطابق چاند پر شہر کی تعمیر مریخ کے مقابلے میں تیز، قریب اور عملی ہے کیونکہ چاند کے مشن ہر 10 دن بعد بھیجے جا سکتے ہیں اور سفر صرف 2 دن کا ہوگا، جبکہ مریخ کے لیے ہر 26 ماہ بعد لانچ ممکن ہوتا ہے اور سفر میں 6 ماہ لگتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ چاند پر منصوبہ میں AI، خودکار روبوٹس اور خلائی ڈیٹا سینٹرز استعمال ہوں گے، اور اس کا مقصد کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ مضبوط بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔

مریخ پر شہر کی منصوبہ بندی ثانوی ترجیح کے طور پر برقرار رہے گی، اور عملی تیاری اگلے 5 سے 7 سال میں شروع ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا بھی آرٹمیس پروگرام کے تحت 2028 تک چاند پر واپسی اور 2030 تک مستقل قمری اڈے کے قیام کا ہدف رکھتا ہے۔