بالی ووڈ اداکارہ کا انڈسٹری میں صنفی امتیاز سے متعلق ہوشربا انکشاف
Web Desk
29 January 2026
اداکارہ مونا سنگھ نے ویب سیریز ’کوہرا‘ کے دوسرے سیزن کی ریلیز سے قبل بالی ووڈ میں عمر کی بنیاد پر امتیاز (Ageism) کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا۔
44 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی اسکرین پر اپنی عمر کو مسئلہ نہیں بنایا کیونکہ وہ خود پُراعتماد ہیں اور بخوبی جانتی ہیں کہ وہ کون ہیں۔
ان کے مطابق لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ وہ اسکرین پر عمر رسیدہ کردار کیوں ادا کر رہی ہیں، لیکن ان کے نزدیک اصل اہمیت کردار کی ہوتی ہے، جو انہیں بطور اداکارہ جوش اور تسکین دیتا ہے۔
مونا سنگھ نے اعتراف کیا کہ انڈسٹری میں خواتین کو عمر بڑھنے کے ساتھ معیاری کردار کم ملتے ہیں۔ ان کے بقول بالی ووڈ میں خواتین کے لیے ایک ‘ایکسپائری ڈیٹ’ مقرر کر دی جاتی ہے، جبکہ مرد اداکار 60 برس کی عمر میں بھی رومانوی کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔
تاہم اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اس سوچ کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ چیلنجنگ اور منفرد کردار کرنے کی ہمت رکھی۔
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026