LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار

بھارتی معروف اداکار کمال رشید خان رہائشی عمارت پر فائرنگ کے الزام میں گرفتارم

Web Desk

24 January 2026

بولی ووڈ کے معروف اداکار، فلم ساز اور متنازع بیانات کے لیے مشہور کمال رشید خان (کے آر کے) کو ممبئی پولیس نے رہائشی عمارت میں فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

واقعہ 18 جنوری 2026 کو آندھیری کے اوشیواڑہ علاقے میں نالندا سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں عمارت کی دیواروں میں دو گولیاں لگی پائی گئیں۔ ایک گولی دوسری منزل کے فلیٹ سے اور دوسری چوتھی منزل کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ خوش قسمتی سے عمارت میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سے گولیاں چلانے کا ماخذ معلوم نہیں ہو سکا، تاہم فارنزک تجزیے سے گولیاں کے آر کے کے قریب واقع بنگلے سے چلائی گئی تھیں۔ پولیس نے کے آر کے کو جمعہ کی شب حراست میں لیا اور تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کے آر کے نے بیان میں اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے لائسنس یافتہ ہتھیار سے دو گولیاں چلائیں۔ ہتھیار پولیس کے قبضے میں لے لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی، اور یہ واضح نہیں کہ فائرنگ حادثاتی تھی یا دانستہ۔ متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔