امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس
Web Desk
21 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نومبر میں ہونے والے وسط مدتی (مڈ ٹرم) انتخابات سے قبل ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی یا حملہ نہیں کرے گا۔
‘الجزیرہ’ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان اینا کیلی نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے سے متعلق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی مبینہ گفتگو کے سوال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بقول ایران اس وقت معاشی اور عسکری دونوں لحاظ سے انتہائی کمزور حالت میں ہے۔ نائب ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری سرگرمیوں کے باوجود امریکی تحفظ میں تیل کی عالمی ترسیل ریکارڈ سطح پر جاری ہے۔
ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ امریکا نومبر کے مڈ ٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ انتخابات سے قبل جنگ سے گریز کریں گے، تاہم اس کے بعد ممکنہ بھرپور عسکری اقدام کا آپشن موجود رہے گا۔ وائٹ ہاؤس کے اس بیان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس دعوے کی نفی ہو گئی ہے جس میں انہوں نے ایرانی قیادت کو ختم کرنے کے لیے واشنگٹن کی فوری حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی
21 October 2026
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان
21 October 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید
21 October 2026
امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات
21 October 2026
سینٹ کام کی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کی تردید
21 October 2026
ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
21 October 2026
مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے
21 October 2026
ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ
21 October 2026