نصرت فتح علی خان سے ملاقات میری منزل تھی، یہ غیبی مدد جیسا لمحہ تھا: اے آر رحمان
Web Desk
23 January 2026
عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات ان کی زندگی کا ایک غیرمعمولی اور روحانی تجربہ تھی، جو کسی غیبی مدد سے کم نہیں۔
ایک برطانوی نجی چینل کے خصوصی انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار نے نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت اور شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بتایا کہ نصرت صاحب کے ساتھ گانا ریکارڈ کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا، اگرچہ وہ ریکارڈنگ کے ایک ماہ بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
اے آر رحمان نے کہا کہ نصرت فتح علی خان نے انہیں قوالی کی باریکیاں سکھائیں اور وہ خود ایک درسگاہ کی طرح تھے۔ انہوں نے مشہور قوالی ’تو کجا من کجا‘ بھی پروگرام میں گا کر حاضرین کو مسحور کیا۔
رحمان نے مزید کہا کہ نصرت فتح علی خان نہ صرف ایک عظیم فنکار تھے بلکہ ان کی موجودگی سے سیکھنا ایک نعمت کے مترادف تھا
متعلقہ عنوانات
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026
ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف
21 October 2026
نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ
21 October 2026
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026
بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
20 October 2026
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے
19 October 2026