LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی

ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی بیٹی نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Web Desk

19 January 2026

معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی بیٹی اور معروف ماڈل و اداکارہ للی روز ڈیپ نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے اور وہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی جین زی انفلوئنسر بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق للی روز ڈیپ ایک انسٹاگرام پوسٹ کے عوض اوسطاً 11 ہزار 324 پاؤنڈ کماتی ہیں، جس کے باعث وہ اس فہرست میں سرفہرست قرار پائی ہیں۔

25 سالہ للی روز ڈیپ، جو سیریز ’دی آئیڈل‘ میں اپنی اداکاری کے باعث خبروں میں رہیں، انسٹاگرام پر 84 لاکھ فالوورز رکھتی ہیں۔ وہ زیادہ تر اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں، فلمی سرگرمیوں اور تخلیقی کام سے متعلق مواد شیئر کرتی ہیں، جو انہیں دیگر مشہور شخصیات سے منفرد بناتا ہے جو عموماً فیشن اور گلیمر تک محدود رہتی ہیں۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر ول اسمتھ اور جیڈا پنکٹ اسمتھ کے بیٹے جیڈن اسمتھ ہیں، جو فی انسٹاگرام پوسٹ تقریباً 9 ہزار 690 پاؤنڈ کماتے ہیں۔ اگرچہ ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہے، تاہم ان کا انگیجمنٹ ریٹ نسبتاً کم بتایا جاتا ہے۔

تیسرے نمبر پر لیونل رچی کی بیٹی صوفیہ رچی گرینج ہیں، جن کی فی پوسٹ آمدن 9 ہزار 614 پاؤنڈ ہے۔

اس فہرست میں بروکلین پیلٹز بیکہم، گریسی ایبرامز، مایا ہاک، ولو اسمتھ، کائیا گیربر، نیکو پارکر اور لیلا موس بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

یہ فہرست اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان ستارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے کس طرح نمایاں مالی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔